8 نومبر، 2024، 6:45 PM

ہندوستان اور افغانستان کا دو طرفہ تعلقات میں توسیع کے طریقوں پر تبادلہ خیال

ہندوستان اور افغانستان کا دو طرفہ تعلقات میں توسیع کے طریقوں پر تبادلہ خیال

کابل میں ہندوستان کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے نے افغانستان کی عبوری حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں ہندوستان کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے جے پی سنگھ نے کابل میں افغانستان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر دفاع ملا محمد یعقوب سے ملاقات کی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

جے پی سنگھ نے افغانستان کے خارجہ امور کے قائم مقام وزیر امیر خان متقی سے بھی ملاقات کی اور  علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی حکومت نے ان ملاقاتوں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم افغانستان کی عبوری حکومت کی وزارت دفاع نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں یعقوب اور سنگھ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں کہا ہے کہ فریقین نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش پر زور دیا۔"

News ID 1927989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha